TAUNSA SHARIF || تحصیل تونسہ شریف کے موجودہ حالات || Help Taunsa Pakistan

Channel:
Subscribers:
2,790
Published on ● Video Link: https://www.youtube.com/watch?v=rP-9s3STngs



Category:
Let's Play
Duration: 2:36
14,156 views
1,234


#taunsasharif #dadu #pakistan
تونسہ میں سیلاب کی حقیقت اور تفصیل:

ہم جنوبی پنجاب والوں، بلوچوں اور سرائیکیوں کو ریاست وسائل کی عدم دستیابی کی بنیاد پہ شروع سے پسماندہ رکھے ہوئے ہے حتی کہ تونسہ میں سیلاب اور عوامی کی اذیت بھی انکا کلیجہ ٹھنڈا نہ کر پائی اور عوام، انکے بچے، انکا مال، انکے مویشی، انکی امیدیں، انکے جذبات کو پانی ملبہ لے گیااور ریاست نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔

تونسہ شریف 29یونین کونسل، ساڑھے سات لاکھ کی آبادی اور 303 مربع کلومیٹر کے احاطہ پہ محیط ایک تحصیل ہے جو پنجاب کا حصہ ہے اور پنجاب کو کے پی کے اور بلوچستان سے ملاتی ہے۔ اس تحصیل کی 85 فیصد آبادی اسکے مضافات میں موجود گائوں اور دیہاتوں میں آباد ہے جو کہ 95 فیصد پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ اور وہاں تاحد نظر پانی کا راج ہے انسان اور مویشیوں کی رہنے کی کوئی جگہ باقی نہ رہی ہے۔

جس بھی گائوں میں پانی داخل ہوا وہاں موجود کچے مٹی کے بنے گھر تو زمین بوس ہو گئے لیکن پکے گھر بھی پانی کی مسلسل کھڑے رہنے سے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں اور گر چکے ہیں۔ ان علاقوں سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں کوئی اپنے رشتہ داروں، کرایوں کی مکان، یا فی سبیل اللہ لوگوں کے مکانوں میں، یا تحصیل انتظامیہ کی طرف سے رہائش کے نا کافی انتظامات والے وارڈز کے علاوہ خیموں یا کھلے آسمان تلے جی رہے ہیں۔

اس تحصیل کے لوگوں کا زیادہ انحصار کھیتی باڑی تھا اور فصلات تقریبا اجڑ چکی ہیں اور باقی جمع پونجی پانی بہا کے لے جا چکا ہے۔ لوگ سال کا دانہ جمع کر کے رکھتے ہوتے ہیں وہ پانی کی نظر ہو چکا، مائیں بیٹیوں کے جہیز اکھٹے کرتے کرتے زندگیاں گزار دیتی ہیں وہ بھی پانی لے گیا۔ غربت اور مہنگائی میں پسے پسماندہ تحصیل کے باسی ٹکہ ٹکہ اکٹھا کر کے سر کی چھت یعنی کچے پکے گھر تعمیر کر پاتے ہیں وہ بھی پانی بہا کر لے گیا۔

دیہات میں مال مویشی جن میں گائے بھینسیں اور بکریوں کے علاوہ اونٹ وغیرہ جیسے پالتو جانور جو کسی بھی انسان کے دکھ سکھ اور معاش کے ساتھی ہوتے ہیں اور کپڑے سی کر بکریاں پالنے والی ایک غریب عورت کی آسوں اور امیدوں کا محور یہ مویشی بھی پانی کی نظر ہو چکے ہیں اور لاتعداد مویشی یا تو مر چکے یا بہہ چکے ہیں۔

سب سے پہلا سیلابی ریلا جو حادثہ کا سبب بنا اس میں ایک گھر کے تو چار بچے بھی پانی میں بہے اور انکی اب تک لاشیں بھی نہ ملی ہیں۔ عورتیں، مرد، بوڑھے اور بچے جانوروں کی طرح بے بس اپنی جان سے اب بھی ہاتھ دھو رہے ہیں۔

سیلاب اس تحصیل میں ایک ماہ سے دندناتا پھر رہا ہے اور اب تک 27 دن گزر جانے تک 85 فیصد تحصیل ڈوب چکی ہے۔ آج تک کے معلومات کے مطابق کئی اور گائوں زیر آب آنے کے دہانے پہ ہیں۔

ان سارے قیامت بھرے دنوں میں ریاست نے، میڈیا نے اور صاحب اختیار لوگوں نے کیا کیا اور لوکل لوگوں نے کیا کیا، اسکا مختصر جائزہ لیتے ہیں۔

ریاستی اقدامات:
ریاست کی طرف سے تحصیل کے انتظامی امور سنبھالنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ہوتا ہے جس کے ذمہ یہ پورا آفت ذدہ علاقہ تھا جو نہ تو اتنے وسائل رکھتا تھا کہ انکو بروئے کار لا کر پوری تحصیل کو سنبھال سکا اور نہ ہی اس نے سنبھالا۔ عوام نے گھر، بچے مویشی، علاقے اور املاک بچانے کے لئے خود کوشش کی جو کہ نا کافی تھی اور ایک ایک کر کے تمام علاقے زیر آب آ گئے۔ اس دوران کئے بند بھر کے ٹوٹتے رہے اور ضلعہ انتظامیہ نا جانے کیوں تحصیل انتظامیہ کو اسقدر وسائل مہیا نہ کر سکی کہ وہ عوام کی مدد کر پاتے۔

فوج کا کردار:
فوج رجیم چینج جیسے غلیظ امر سے شاید اپنے ہاتھ گندے نہ کرتی تو شاید اسے یہ سیلاب نظر آتا اور انکے پاس عوام کی مدد کی فرصت ہوتی۔

میڈیا کا کردار:
الجزیرا جیسے انٹرنیشنل ٹی وہ نے تونسہ کے حالات پہ تفصیل سے بات کی اور عوامی بے بسی کو پوری دنیا کے سامنے رکھا لیکن نیشنل میڈیا جسے ملکی غلیظ سیاست اور پوائنٹ سکورنگ سے فرصت نہ تھی اس نے ہمارے وسیب کو ہمیشہ کی طرح یتیم جانتے ہوئے آنکھ، کان بند کر لئے اور کوئی خاطر خواہ رپورٹنگ نہ کی اور سیلاب کی سنگینی کو کسی کے سامنے نہ رکھا، یوں ہم گمنامی میں سیلاب کی نظر ہو گئے۔

عوامی نمائندگان کا کردار:
اقتدار کے بھوکے ہمارے نمائندگان جنکے اثاثے تو لاکھوں سے کروڑوں اور اربوں میں بدلے ہیں مگر وہ عوام میں خالی ہاتھ آکے کہتے ہیں ہم گنہگار ہیں اور ؑعذاب کا شکار ہیں یا پھر جھوٹے دلاسے دیکر گھروں میں جا کے سو جاتے ہیں۔ عوام ان پہ شدید غم وغصے میں ہیں جو شاید الیکشن میں اسکا اظہار کریں۔

سابق وزیراعلی کا کردار:
اپنے سابقہ وزیراعلی کے دور میں اربوں روپے تونسہ کو دیکر ترقیاتی کام کرانے والے ہمارے وزیراعلی مکمل طور پہ نا کام نظر آئے۔ انہوں نے مختصر دورہ جات تو کئے سیلاب زدہ علاقوں کے، مگر اسکے بعد جو ثمرات و اقدامات سیلاب زدگان کو ملنے کی امید تھی اور ملنی چاہیے تھی وہ ہر گز دیکھنے کو نہیں ملی۔ ایک وہی ایسے با اثر عوامی نمائندے تھے ہمارے جو ہمارے آہ و بکا اعلی ایوانوں میں آسانی سے پہنچا کر موثر اقدامات کی صورت میں حکومتی مشینری، افواج یا میڈیا کی توجہ اس طرف دلوا سکتے تھے مگر بطور ایک عام آدمی میں انکی پرفارمنس سے مایوس ہوا ہوں۔

اب موجودہ حالات میں غذائی قلت کے علاوہ عوام در بدر ہیں۔ انکے رہائش اور رہنے کے مسائل ہیں، بارشوں کے سیزن ابھی تک سر پہ منڈلا رہے ہیں۔ اور سیلاب پورے تحصیل میں شطر بے مہار کی طرح تباہی مچا رہا ہے۔ ریاست یا صاحب اختیار لوگوں کو آگے آنئ کی ضرورت ہے جو عوام کی آباد کاری کے طرف توجہ دیں، لوگ بے گھر ہیں انکو گھروں کی تعمیر کی طرف توجہ دی جائے ورنہ ہم پسماندہ لوگ مزید کئی سال پیچھے چلے جائیں گے۔ شکریہ

یہ ہماری مجبوریوں، محرومیوں، بے بسی کا ایک مختصر سا احوال تھا جو ان تک پہچانا ضروری تھا جو ہماری موجودہ صورتحال سے بے خبر ہیں۔ مہربانی کر کے ہمارا سہارہ بنئے۔

تحریر: سہیل سردار بلوچ




Other Videos By Musa77


2022-10-26Instant Process || Wheat Cleaning & Grind the flour
2022-10-18Battlefield 2 || War Game || Pub G || Live War Gaming
2022-10-17Mutton Sajji Delecius || Pakistani Food || Taunsa Sharif Koh e Suleman || Sher Khan Galki Taunsa
2022-10-17پاکستانی فوڈ || بکرے کی سجی چاول کے ساتھ || جسے دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی آجائے
2022-10-14Battlefield 2 || War Game || Pub G || Live War Gaming
2022-08-24US Army Base GTA V || No Body here || Fighter Jet Stolen
2022-08-24US Army Base GTA V || No Body here || Fighter Jet Stolen
2022-08-24GTA V North Yankton Location -Lets find out what is here | No Body here
2022-08-24GTA V North Yankton Location -Lets find out what is here | No Body here
2022-08-23Command and Conquer - Generals | China's Big Decision | Battlefield 2- War Game
2022-08-20TAUNSA SHARIF || تحصیل تونسہ شریف کے موجودہ حالات || Help Taunsa Pakistan
2022-08-16Funny Reactions after loosing Money on Spam app || Online earning app || Viral videos
2022-08-15English Solitaire Blitz : 👍 Good stream | Playing Solo | Streaming with Turnip
2022-08-15English Solitaire Blitz : 👍 Good stream | Playing Solo | Streaming with Turnip
2022-08-13Solitaire Blitz Card Game|| Play & Earn Online
2022-08-13Solitaire Blitz Card Game|| Play & Earn Online
2022-08-12Live War Update Russia-Ukraine | China's Big Decision | Battlefield 2- War Game
2022-08-07Solitaire Blitz Card Game|| Play & Earn Online
2022-08-07Solitaire Blitz Card Game|| Play & Earn Online
2022-08-05خطبہ مولانا یو سف سیالوی صا حب Live Jamia Masjid Railway Road
2022-08-03Bike Stunt Games || Waoo Game



Tags:
taunsa sharif
help taunsa
food pakistan
pakistan\
pakistan
taunsa
save taunsa
dadu pakistan
dadu
dado