تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نجی سرکاری اسکولز کالجز پنجاب یونیورسٹی میں 7 جنوری
ترین پاکستان معیشت کھیل اینٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی بین الاقوامی صحت ویڈیو ٹی وی پروگرام
عمران خان پاک نیوزی لینڈ سیریز
پاکستان
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ
نوٹیفکیشنز جاری، چھٹیاں 8 جنوری تک جاری رہیں گی
Dec 29,
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا، نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور پنجاب یونیورسٹی میں 7 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب بھر کے اسکولز کی چھٹیوں میں 7 روز کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک ہوں گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 جنوری سے اسکولز میں دوبارہ کلاسز کا آغاز ہوگا، اسکولز میں کلاسز کے آغاز پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری و نجی کالجز کی چھٹیوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں دوبارہ کلاسز کا آغاز 9 جنوری سے ہوگا۔
پنجاب یونیورسٹی میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے، پی یو میں بھی موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔
اس سے قبل صوبہ بھر کے کالجز میں موسما سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر تک تھیں۔