Proud of Pakistan | Arfa Karim Randhawa |

Channel:
Subscribers:
2,790
Published on ● Video Link: https://www.youtube.com/watch?v=4CuLdPYpzVY



Duration: 3:03
161 views
8


#arfakarim #pakistani #musa77

پاکستان کی بیٹی ارفع کریم رندھاوا
ارفع کریم فیصل آباد کے نواحی گاؤں رام دیوالی میں 2 فروری 1995 کو پیدا ہوئیں۔ ارفع کریم کے والد امجد عبدالکریم ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر ہیں۔ 9 برس کی عمر میں 2004 میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک کہرام مچا دیا۔ آپ کو دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونے کا اعزار دیا گیا۔
ارفع کریم نے نہ صرف اپنا بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔ اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
ارفع کریم جب مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملی تو ان کے بارے میں کہا گیا کہ
ارفع کریم پاکستان کا دوسرا رخ ہے۔
ارفع کریم ملک و قوم کا فخر تھی۔ پاکستان کی بیٹی نے سولہ سال کی عمر میں وہ سب حاصل کر لیا جو کرنا تھا۔ پوری دنیا میں اپنا سکہ منوایا۔
22 دسمبر 2011 کو ارفع کریم کو گھر پر مرگی کا دورہ پڑا۔ ان کو فوری طور پر طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو دل کی تکلیف بھی شروع ہوگئی جس کی وجہ سے آپ کومے میں چلی گئیں۔ بل گیٹس کے خواہش پر امریکی ڈاکٹر پینل بنا جو ویڈیو کانفرنسز سے پاکستانی ڈاکٹرز کی رہنمائی کرتے رہے۔ 9 جنوری کو آپ کی طبیعت سنبھلی لیکن عارضی طور پر۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ وہ 2012 میں 26 دن کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری بروز ہفتہ لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔ اس افسوناک خبر میں پورا پاکستان غم اور صدمے سے نڈھال ہو گیا۔
کچھ لوگ مر کر بھی امر ہوتے ہیں ارفع ان میں سے ایک تھی۔
مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی میں ارفع کریم کو جو دسترس حاصل تھی ، اس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے لاہور کے ایک پارک اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم کے نام سے منسوب کر دیا، علاوہ ازیں ان کے گاؤں کو بھی ارفع کریم کا نام دیا گیا۔
آج 14 جنوری 2023 ارفع کریم کی گیارہوں برسی ہے۔ آپ کو ہم سے بچھڑے ہوئے گیارہ سال ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی بیٹی، قوم کی بیٹی اب کہیں دور جا بسی ہے ۔




Other Videos By Musa77


2023-04-17Hajj in the Early 1900s
2023-04-09Talent Reality Shows || Incredible Hand Tricks || Talented Pakistani Locals || Incredible Peoples
2023-03-15funny memes #smile #funnyvideo #funny
2023-03-03Dr. Anusha Checking B.P & Heart Pressing 👩‍⚕ #cute #musa77 #kids
2023-02-24Today's Earthquak Jolts in Islamabad and Surrounding areas || 20-02-2023 #Earthquak
2023-02-24Underpass Work in progress
2023-02-17Peer Ghayeb Blochistan Crystal Clear Green Water
2023-02-04Battle Field 2 || War Game || Shooting Game || Live Gaming ||
2023-01-31Wheat Cleaning Machine | watch till end |
2023-01-24Say ماشاءاللہ My Cute Little Doll |Watch till end @Musa77
2023-01-14Proud of Pakistan | Arfa Karim Randhawa |
2023-01-12The Most Expensive Honeymoon | Boohoo Fashion | Adam Kemani Wedding
2023-01-11Egungun Mysterious African | انسانوں کی وہ نسل جنہیں صرف ہاتھ لگانے سے ہی آدمی کی موت ہوجاتی ہے
2022-12-31watch till end | kids fun #kids #musa77 #viral
2022-12-18Battle Field 2 || War Game || Shooting Game || Live Gaming ||
2022-12-17Battle Field 2 || War Game || Shooting Game || Live Gaming ||
2022-12-14Battle Field 2 || War Game || Shooting Game || Live Gaming ||
2022-12-14Kids Having Fun || Musa & Anusha || @Musa77
2022-12-08PANDA || Rare Information about Panda || انسانوں سے پیار کرنے والا جانور
2022-12-08Sniper Ghost Warrior 2 || War Game || Shooting Game || Live Gaming ||
2022-12-06Battle Field 2 || War Game || Nations at War || Live Gaming ||



Tags:
arfa karim
arfa karim randhawa
arfa
Pakistan
Pakistani